Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد: خاتون سب انسپکٹر نے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم نے چند ماہ قبل لڑکی کو اغواہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
شائع 11 نومبر 2022 02:28pm
اسکرین گریب، انجم سہیل
اسکرین گریب، انجم سہیل

حافظ آباد میں پولیس کی خاتون سب انسپکٹر نے بہادری کی مثال قائم کر دی۔

خاتون سب انسپکڑ نے عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم عبدالرزاق نے چند ماہ قبل لڑکی کو اغواہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

ضمانت خارج ہونے پر خاتون سب انسپکٹر نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے سب انسپکٹر مہوش اسلم نے بتایا کہ ملزم نے چند ماہ قبل حواء کی بیٹی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

police

court

hafizabad