Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری

محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔
شائع 11 نومبر 2022 02:11pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

سندھ کابینہ نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی منظوری دیدی۔

کابینہ نے 90 روز کیلئے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دی۔

محکمہ بلدیات نے سندھ کابینہ کی منظوری سےالیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔

محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا۔

اس سے قبل، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھرملتوی کردیے۔

کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات سندھ حکومت کی درخواست پرملتوی کیے گئے، صوبائی حکومت نے تیسری بار انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

sindh cabinet

Sindh Local Government Election

Karachi division