Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لڑکے کی تشدد زدہ لاش چھوڑ کر فرار ہونیوالی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا

20 ہزار روپے کی رقم کی چوری کے الزام میں بیلن سے مارا تھا، ملزمان کا بیان
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2022 02:30pm
تصوی: انٹرنیٹ
تصوی: انٹرنیٹ

کم عمرلڑکے کی تشدد زدہ لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرارہونے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک خاتون کم عمر لڑکے کی تشدد زدہ لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئیں تھیں۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پرٹارگیٹڈ ایکشن کرتے ہوئے شہید ملت کے بنگلے سے بچے کواسپتال منتقل کرنے والی خاتون کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پولیس نے خاتون کے بیٹے کو بھی گرفتارکیا ہے، جبکہ گرفتارخاتون کی شناخت سمرین جاوید اور بیٹے کی شناخت فرحان جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول لڑکے کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق پنجاب سے تھا۔ لڑکے کی تشدد زدہ لاش کو اسپتال لے جانے والی کار کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون نوعمر لڑکے کی تشدد زدہ لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار، جنسی زیادتی کی تصدیق

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ماں اور بیٹے کی جانب سے لڑکے پر تشدد کا اعتراف کیا گیا، جبکہ 20 ہزار روپے کی رقم کی چوری کے الزام میں بیلن سے مارا تھا۔

ملزمان نے پولیس کو بیان دیا کہ رات میں بچے کی طبیعت خراب ہوئی، تو گھر پرعلاج کرنے کی کوشش کی مگر صبح صورتحال تشویشناک ہونے پراسپتال لے کرگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ بچے سے زیادتی کا تعین نہیں ہوسکا، پولیس کو کیمیائی تجزیئے کی رپورٹ اور ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنے کے بعد حتمی طور پر اس سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔

Sindh Police

Karachi Crime

Karachi Street Crimes