Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون نوعمر لڑکے کی تشدد زدہ لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار، جنسی زیادتی کی تصدیق

لڑکے کے جسم، ٹانگوں اور چہرے پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس
شائع 10 نومبر 2022 06:51pm
اسکرین گریب/سی سی ٹی وی فوٹیج
اسکرین گریب/سی سی ٹی وی فوٹیج

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک خاتون کم عمر لڑکے کی تشدد زدہ لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئیں، فوٹیجز میں خاتون کو کار میں لڑکے کی لاش نجی اسپتال لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون لڑکے کی لاش کار کی پچھلی سیٹ پر رکھ کرنجی اسپتال لائیں اور اسپتال ملازمین کی مدد سے لاش اسپتال کے اندر منتقل کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں نظر آنے والی کار فرحان جاوید نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق کم عمر لڑکا گھریلو ملازم ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ سید کا کہنا ہے کہ لڑکے کو بدترین تشدد کرکے قتل کیا گیا، لڑکے کے جسم، ٹانگوں اور چہرے پر تشدد کے نشانات ہیں۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں بچے سے جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچےکی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

سرجن کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں، رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔