Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’عمران خان کو چپ کرانے کے لئے گولیاں ماری گئیں‘

امپورٹڈ حکومت بیرونی امداد نہیں قرضے لے رہی ہے، پرویز خٹک
شائع 10 نومبر 2022 05:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ یہ ملک جس دلدل میں پھنسا ہے اس سے نکلنے کیلئے ایک ایماندار لیڈر کی ضروت ہے۔

مانسہرہ میں پی ٹی آئی ریلی سے خطاب کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ نو پارٹیوں کا ٹولہ انگریز کی غلامی چاہتے ہیں، لیکن عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باریاں لگانے والے ملک کو لوٹتے رہے ہیں، عمران خان نے انہیں بے نقاب کیا۔ غلام حکمرانوں کے ٹولے کو عمران خان نے ضمنی انتخابات میں بد ترین شکست دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کرکے رہیں گے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی امداد نہیں قرضے لے رہی ہے جس کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ عمران خان کو چپ کرانے کے لئے گولیاں ماری گئیں۔ لیکن وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر چوروں کے خلاف ڈٹ گئے ہیں۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ کرائم منسٹر بھکاری بنا ہوا ہے، ایک پھوٹی کوڑی بھی کسی ملک نے نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر اسلام آباد حقیقی مارچ میں عوام کا سمندر رانا ثناءاللہ اور ڈاکوؤں کو بہا لے جائے گا۔

PTI long march 2022

Azadi March Nov10 2022