Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف قتل: ’نشانات سے لگتا ہے کھڑی گاڑی پر فائرنگ کی گئی‘

'فائرنگ کے وقت 12 غیر ملکی علاقے میں تھے'
شائع 10 نومبر 2022 03:28pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے کینیا جانے والی ٹیم نے وزرات داخلہ حکام کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ کینیائی پولیس حکام کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم سے مکمل تعاون نہیں کیا گیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں تک رسائی نہیں دی گئی، اس کے علاوہ پولیس سے سی سی ٹی وی فوٹیجز طلب کی گئیں جو نہیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وقار اور خرم کے بیانات میں شبہات پائے جاتے ہیں۔

کینیا پولیس کا مؤقف ہے کہ گولیاں چلتی گاڑی پر چلائی گئیں، لیکن فائرنگ کے نشانات سے لگتا ہے کھڑی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل: چوری شدہ گاڑی کے مالک کے اہم انکشافات

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ واقعے کے وقت 12 غیر ملکی علاقے میں تھے جن تک رسائی نہیں دی گئی۔

ٹیم مزید تحقیقات کیلئے دبئی جانا چاہتی ہے لیکن تاحال انہیں اجازت نہیں دی گئی ہے۔

arshad sharif death

Kenya Police

Postmortem report

Investigation Team