Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونیوالے ڈکیت پولیس کے ہاتھوں ہلاک

مسلح ملزمان گھر والوں کو یرغمال بنایا ساتھ ہی مارنے کی دھمکی دی
شائع 10 نومبر 2022 03:44pm
تصویر: آج نیوز/فائل
تصویر: آج نیوز/فائل

کراچی کے علاقے گلبرگ بلاک 12 میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

گلبرگ میں واقع دو منزلہ بنگلے میں 4 مسلح ملزمان واردات کی نیت سے صبح 10 بجے اندر داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنایا ساتھ ہی مارنے کی دھمکی دی۔

بنگلے کے اوپر موجود بچے نے شور شرابے کی آواز سنی، تو فوری طور پر پولیس کو کال کرکے اطلاع دی۔ پولیس نے پہنچتے ہی ملزمان سے مقابلہ کرتے ہوئے اِنہیں ہلاک کردیا جبکہ پولیس کی کاروائی سے گھر والوں کی جان و مال دونوں بچ گئی۔

ملزمان نے بنگلہ کے رہائشی حامد رضا، اصغر اور ان کی بھابی کو یرغمال بنایا تھا اور گن پوائنٹ پرانہیں گاڑی تک گلی میں گھسٹتے ہوئے لے آئے تھے لیکن پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے بھی فائرنگ شروع کر دی تھی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں سلور کار گینگ کے تینوں ملزمان کو پولیس نے مقابلے کے بعد ہلاک کردیا اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی ویسٹ فدا حسین مستوئی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے گئے تھے۔

Sindh Police

Street Crimes

Karachi Crime