Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو رہا کردیا گیا

عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022 07:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

عدالت نے دوست مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں، لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے دوست مزاری کی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے دوست مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری گرفتار

اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو اراضی پر قبضے کے الزام میں 29 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی اراضی کیس: دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

دوست مزاری 5 دن جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں رہے، مجسٹریٹ نے 4 نومبر کو دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

Bail

Anti Corruption Court

dost mazari