Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور: کچے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، چار افراد جاں بحق

واقعے میں ایک دوسرے پر جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔
شائع 10 نومبر 2022 02:19pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

شکارپور میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے چارافراد قتل اور دو زخمی ہوگئے۔

شکارپور کے رستم تھانے کی حدود میں کاروکاری کے پرانے تنازعے پر جتوئی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔

جس کے نیتجے میں دونوں گروپوں کےچارافراد قتل ہوئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی بھی ہیں۔

واقعے میں ایک دوسرے پر جدید اسلحہ استعمال کیا گیا جس کے سبب علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے۔

Shikarpur

Katcha Area