Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے، پولیس حکام
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022 10:28am
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم علی خان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

مقتولین کی شناخت مومل اور رستم کے نام سے ہوئی ہے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

karachi

honour killing