Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف قتل کیس: تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کرلی

2 رکنی ٹیم اپنی رپورٹ کسی بھی وقت سیکریٹری داخلہ کوپیش کرے گی
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 03:05pm
ارشد شریف
ارشد شریف

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کس نے کس کے کہنے پر اور کیوں قتل کیا؟ کینیا سے واپس لوٹنے والی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق 2 رکنی ٹیم اپنی رپورٹ کسی بھی وقت سیکریٹری داخلہ کو پیش کرے گی، سیکریٹری داخلہ رپورٹ وزیرداخلہ رانا ثناء کو پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کینیا میں جاں بحق

تحقیقاتی ٹیم ڈی آئی جی اطہر وحید اور آئی بی افسرعمر شاہد حامد پر مشتمل ہے۔

ارشد شریف نیروبی میں وقار اور خرم کے پاس ٹھہرے، انکوائری ٹیم نے دونوں کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ’ارشد شریف کو گاڑی سے نکال کر قریب سے گولیاں ماری گئیں‘

انکوائری ٹیم نے نیروبی میں ارشد شریف کی ملاقاتوں کی لسٹیں بھی مرتب کیں اور کینین پولیس چیف اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کی۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خرم ارشد شریف کو گاڑی اور ڈرائیور کی سہولت فراہم کرتا تھا، اس حوالے سے پولیس اور میڈیا کے بیانات میں تضادات ہیں۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل پر کینیا میں 34افراد کے بیانات ریکارڈ

یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تفتیش کے لئے 15 روزہ دورے پر کینیا روانہ ہوئی تھے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ کینیا پاکستان سے قانونی معاونت کرے گا۔

اسلام آباد

journalist

arshad sharif

Kenya Police