Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبات کے حق میں پریس کلب پر احتجاج

خواتین مظاہرین اور لیڈی پولیس اہلکاروں میں شدید ہاتھاپائی
شائع 08 نومبر 2022 12:40pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبات کے حق میں پریس کلب پر احتجاج کیا، احتجاج میں سندھ بھرکے طبی عملے نے شرکت کی ۔

پولیس اور مظاہرین آمنے سامنےآگئے، خواتین مظاہرین دوڑتی ہوئی ریڈ زون کی طرف روانہ ہوئی تو کوسٹ گارڈ دفتر کے باہر مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر خواتین مظاہرین اور لیڈی پولیس اہلکاروں میں شدید ہاتھاپائی ہوئی۔

مظاہرین سندھ اسمبلی تک پہنچ گئے، اسمبلی کے باہر واٹرکینن بھی موجود ہے۔

خواتین مظاہرین کی بڑی تعداد سیکریٹریٹ پہنچ گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کو روکنے میں ناکام رہی۔

karachi

protest

press club

grand health alliance