Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی اردو یونیورسٹی میں جلد نئی تبدیلیوں کا امکان، حکمت عملی تیار

سال میں دو بار داخلے، وائس چانسلر کے اہم اعلانات
شائع 07 نومبر 2022 05:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی جامعہ اردو میں جلد نئی تبدیلیاں سامنے آئیں گی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاالدین نے حکمت عملی بنالی۔

یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جانے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے منصوبے پر عمل اور داخلوں کی تعداد میں اضافے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرضیاالدین کا کہنا ہے کہ سال میں ایک کی بجائے دو مرتبہ داخلے کئے جائیں گے، کوشش کی جائیگی کہ درمیان میں نئے بیج شروع کئے جائیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس جلد ہی بلایا جائیگا، ایڈمیشن فیس میں سے کچھ حصہ انفرا اسٹرکچر پر لگایا جائیگا، لیب کے کیمیکلز، ملٹی میڈیا اور کمپیوٹرز پر بھی رقم خرچ کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ کے بجٹ میں کٹ لگایا گیا ہے، جامعات کا پیسہ سیلاب متاثرین کی مدد پر خرچ ہوا ہے۔

Federal Urdu University

Vice Chancellor

Professor Dr. Ziauddin