Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد:موٹروے ایم ٹو پر پی ٹی آئی کا احتجاج ،مرکزی شاہراہ بلاک

کارکنان نے ٹائرجلا کرسڑک بلاک کردی
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2022 04:32pm
کارکنان نے ٹائرجلا کر سڑک بھی بلاک کردی، تصویر: نمائندہ آج نیوز
کارکنان نے ٹائرجلا کر سڑک بھی بلاک کردی، تصویر: نمائندہ آج نیوز
کارکنان کی جانب سے سڑک بلا کردی ہے، اسکرین گریب آج نیوز
کارکنان کی جانب سے سڑک بلا کردی ہے، اسکرین گریب آج نیوز
اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب پی ٹی آئی کارکن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب
اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب پی ٹی آئی کارکن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب

نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب موٹروے (ایم ٹو)کے قریب پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بلاک کردی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے سڑک پر ٹائر جلاکراحتجاج کیا جارہا ہے جبکہ موٹرے اور اسلام آباد کے درمیان آمد و رفت کے راستے بند ہیں، صورتحال سے نمٹنے کےلئے وفاقی پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ ہو گئے۔

تحریک انصاف کے کارکنان سری نگر ہائی وے پر ایئرپورٹ سے آنے والے راستے پربھی احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے راولپنڈی شمس آباد سے مری روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

کارکنان کی جانب سے ٹائرجلا کر احتجاج کیا گیا۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک کردی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی ہے کہ اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بلاک کردیا جائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹیکسلا روڈ کو بھی بلاک کردیا ہے۔ فیض آباد سے بھی وفاقی دارالحکومت جانے والے راستے کو شمس آباد پر اقبال پارک کے سامنے سے بلاک کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مین ایکسپریس ہائے وے سے جو سڑک اسلام آباد جاتی ہے اس کو کورال چوک سے بند کردیا گیاہے ، پی ٹی آئی کارکنوں نے پرانے ائرپورٹ سے اسلام آباد میں داخل ہونے والا راستہ بھی بند کردیا ہے۔

شہرکی سڑکوں پرمحدود تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان جتھوں کی صورت میں موجود ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے آج شب سے اسلام آباد کے داخلی راستے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کےبعد سے اسلام آباد پولیس الرٹ ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے راستے بند کرنے کی تیاری پر پولیس الرٹ، گرفتاریوں کا اعلان

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ اورایف سی کی نفری اسلام آبادطلب کی جارہی ہے۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگلے دو ہفتے تک شہریوں، طلبا اورمریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

rawalpindi

imran khan