Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمورمیں 12روز قبل اغواہونے والا بچہ بازیاب

پولیس کی کارروائی کے دوران ڈاکو بچے کو چھوڑ کرفرار ہوگئے
شائع 07 نومبر 2022 01:14pm
تصویر نمائندہ آج نیوز
تصویر نمائندہ آج نیوز

کشمورکےعلاقے گڈو پٹھان کالونی سے 12 روز قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کرالیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 6 سالہ سرفراز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے کہ مقابلے کے دوران چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

گڈو تھانہ کی حدود پٹھان کالونی سے 6 سالہ سرفراز پٹھان کو 12 روز قبل اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد اغوا کرکے فرار ہوگئے تھے۔

بچے کے اغوا کے بعد ورثا کی جانب سے بازیابی کے لئے احتجاج مظاہرہ اور روڈ بلاک بھی کیے جس کے بعد ایس ایس پی کشمور اور اے ایس پی بلال حسن مرزا کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

آخرکار12 روز بعد مغوی بچے سرفراز کو ڈاکو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کی جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں ڈاکو بچے چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے۔ پولیس نے مغوی بچہ سرفراز کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

Child Kidnap

Kashmore