Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ، وزیرآباد سے ایک اور شخص زیرحراست

اب تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے
شائع 07 نومبر 2022 09:02am
فوٹو: عمران خان فیس بک آفیشل
فوٹو: عمران خان فیس بک آفیشل

وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرفائرنگ کے واقعے کے بعد سی ٹی ڈی نے وزیرآباد سے ایک اورشخص کو حراست میں لے لیا۔

ملزم کو حراست میں لیےجانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سی ٹی ڈی نے وزیرآباد موبائل مارکیٹ سے ایک اور شخص کو حراست میں لیا، اب تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

حراست میں لیے جانے والے نوجوان کا نام میاں احسن معلوم ہوا ہے،احسن کا تعلق بھی وزیرآباد کے قصبہ سوہدرہ سے ہے، احسن (ن) لیگ کے سیکرٹری اطلاعات میاں مدثر نذیر کا بھائی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان پرحملہ: ملزم نوید کو اسلحہ فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

حراست میں لیے گئے ملزم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ احسن کومتنازعہ پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا گیا، احسن کی پوسٹ اشتعال انگیزی پرمبنی تھی جوگرفتاری کی وجہ بنی۔

اس سے قبل 4 نومبر کو عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کو اسلحہ فراہم کرنے والے 2 ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو بھی وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دونوں ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا۔

جس کے بعد 5 نومبر کو بھی وزیرآباد سے ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی تھی۔

pti

imran khan

Wazirabad

PTI long march 2022

Firing on Container