Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں نئی الیکٹرک بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو

شمسی توانائی سے چارج ہونے والی بسوں کا کرایہ کتنا ہوگا؟
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2022 05:45pm
تصویر: پی پی پی رہنما سعید غنی، ٹوئٹر
تصویر: پی پی پی رہنما سعید غنی، ٹوئٹر
یہ مکمل طور پرماحول دوست بسیں ہیں، شرجیل میمن ـــ تصویرٹوئٹر
یہ مکمل طور پرماحول دوست بسیں ہیں، شرجیل میمن ـــ تصویرٹوئٹر

کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کی ٹیسٹ ڈرائیو کی جاچکی ہے، بس میں نوے مسافر سفر کر سکتے ہیں اور یہ بس ایک ہی چارج میں شہر کے اندر 300 کلومیٹر تک سرف کرنے کے قابل ہے۔

پاکستانی کی تاریخ میں پہلی بار کراچی کے سڑکوں پر جدید الیکٹرانک بس کی ٹیسٹ ڈرائیو شہریوں کیلئے بہتر سفری سہولتوں کی نوید لے کر آئی ہے۔ اس وقت کراچی میں پچاس الیکٹرک بسیں پہنچ چکی ہیں۔

یہ جدید بسیں شہر کے طویل سفر کیلئے ایک ہی چارج سے تین سو کلومیٹرز تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہیں، ان بسوں کی بیٹریز کو شمسی توانائی کے پلانٹ سے چارج کیا جائے گا، ان بسوں میں بیک اپ بیٹریز بھی ہوں گی۔

یہ بسیں عام بسوں سے مہنگی ہیں لیکن ایندھن کے حوالے سے سستی ہیں، جس کی وجہ سے ان بسوں کا کرایہ پچیس روپے تک ہوگا، غریب اور مزدور پیشہ افراد بھی اس بس میں بغیر پریشانی کے سفر کر سکیں گے۔

حکومت سندھ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جدید الیکٹرک بسوں کو درآمد کرنے کے بجائے، یہاں پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ بسیں یہاں تیار ہو سکیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ الیکٹرک بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ”خدمت میں سب سے آگے سندھ“ استعمال بھی کیا ہے۔

گزشتہ روز ہی صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ کراچی میں نئی ​​بس سروس شروع کی جارہی ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل بسیں ہیں، جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں۔

نئی بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیوسروس کا آغاز آج سے کیا جارہا ہےجس کے بعد ان بسوں کے روٹس کوحتمی شکل دی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 50 الیکٹرک بسیں کراچی پہنچی ہیں، یہ بسیں کئی ماہ سے کراچی پورٹس پر کلیئرنس کے انتظارمیں کھڑی تھیں ، کلیئرنس کے بعد انہیں ڈپو تک پہنچادیا گیا ہے۔

ایک سال قبل کراچی کے لیے پہلی الیکٹرک بَس متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا، اس وقت کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ کا کہنا تھا کہ بسیں مکمل طور پر بجلی سے چلیں گی اورانہیں ایندھن پر چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نئی الیکٹرک بسیں پاور گرڈ سے بجلی کھینچیں گی اور اسے بیٹری میں محفوظ کریں گی۔

اویس قادر شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ”سندھ حکومت جلد ہی 250 نئی بسوں کے لیے ٹینڈر جاری کرے گی اور مستقبل میں کراچی میں 100 بسیں متعارف کرائی جائیں گی“۔

یہ بھی پڑھیں: طویل انتظار ختم: عبدالستار ایدھی اورنج لائن منصوبے کا افتتاح

اس سے قبل سندھ حکومت نے کراچی کے باسیوں کے لیےعبدالستارایدھی اورنج لائن منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کا سنگِ بنیاد سندھ حکومت نے 2016 میں رکھا گیا تھا۔

پس منظر

https://www.thenews.com.pk/latest/812231-sindh-govt-introduces-first-electric-powered-bus-in-karachi

Sharjeel Memon

Electrical Vehicles

Karachi Transport