Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’موجودہ صدر کا کردار جانبدارانہ رہا، مواخذہ کرنا چاہیے‘

پاکستان کسی خونی انقلاب کا متحمل نہیں ہو سکتا، رضا ربانی
شائع 05 نومبر 2022 08:40pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں کہ صدر پاکستان کا عہدہ اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ کسی ایک جماعت کی حمایت کرے، موجودہ صدر کا جانبدارانہ کردار رہا ہے، صدر کا مواخذہ کرنا چاہیے۔

کراچی میں سابق سفیر معصومہ حسن کی کتاب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا مسائل نہیں حل ہوئے تو وفاق کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مذہبی انتہا پسند موجود ہیں۔ افہام تفہیم، بات چیت کے ذریعے ہی ملک کو آگے لے جایا سکتا ہے، پاکستان کسی خونی انقلاب کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت ضروری ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں، آج پھر کہا جارہا ہے ملک بہت مشکل وقت سے گزررہا ہے، افسوس تاریخ دانوں نے ملکی تاریخ کے واقعات کو درست نہیں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں الیکشن کا طریقہ کار متعین ہے، وقت کے ساتھ الیکشن ہوں گے۔

Raza Rabbani