Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی: بین الصوبائی رکشہ لفٹر گینگ کے 3 کارندے گرفتار

ملزمان کا 8 رکنی گینگ مختلف علاقوں میں رکشے چوری میں ملوث تھا۔
شائع 05 نومبر 2022 01:25pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کراچی میں پولیس نے بین الصوبائی رکشہ لفٹرگینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 8 رکشے، 12 رکشوں کے انجن اور 7 رکشوں کی باڈی برآمد کرلی گئی- ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کا 8 رکنی گینگ مختلف علاقوں میں رکشے چوری میں ملوث تھا، ملزمان نے تفتیش میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا۔

ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

karachi

Rickshaw Gang

Inter Provincial