Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نام لیتے ہیں مگر ثبوت پیش نہیں کیے جا رہے، مریم اورنگزیب

نہ ہوئی تو کاغذ لہرا کا سائفرکا بیانیہ شروع کردیا
شائع 05 نومبر 2022 12:25pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان زخمی حالت میں بھی جھوٹ بولتے رہے، عوام باشعور ہیں اب خون بہا کرسیاست نہیں کی جاسکے گی۔

گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی میدان کو خونی نہیں بننے دیں گے۔عمران خان حملے میں بھی جھوٹ بولتے رہے، مقصد تھا اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

انہوں نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ جھوٹی کہانی سنا کرلوگوں کو ہروقت بیوقوف بنایا جاسکتا ہے، پاکستانی عوام بھیڑ بکریاں نہیں ہیں کہ جھوٹ کو سچ سمجھ لیں گے۔

فیصلہ کیا کہ سیاست میں ادارے کی کوئی مخالفت نہیں ہوگی جب وہاں سے نہ ہوئی تو کاغذ لہرا کا سائفرکا بیانیہ شروع کردیا۔ اس سے پہلے سازش کہاں تھی؟۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان پر شوکت خانم اسپتال کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگرراناثناء اللہ قاتل ہیں توان پر منشیات کا پرچا کیوں کاٹا تھا۔ آپ ہروقت لوگوں کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش بھی منظورہے مگرعمران خان کواس کا حصہ بننا پڑے گا۔ شہبازشریف، رانا ثناء اللہ اورسینئرافسرکا نام لیتے ہیں کا نام لیتے ہیں مگرکوئی تحقیق اورثبوت نہیں پیش کیے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو شوکت خانم اسپتال میں جانے نہیں دیا جا رہا، عمران خان اپنی مرضی کی ایف آئی آردرج کروانا چاہتے ہیں۔

Marriyum Aurangzeb

imran khan

PTI long march 2022

Haqeeqi azadi march