Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو فی الفور آزاد کیا جائے: بلال غفار

آج پولیس نے دہشتگردی کی ہے۔
شائع 04 نومبر 2022 09:25pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر بلال غفار کا کہنا ہے کہ ہمارے 18 سے 20 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، تمام کارکنان کو فی الفور آزاد کیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال غفار نے کہا کہ ہم پر پولیس نے ایف ٹی سی کے مقام پر لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے ریجیم چینج ہوا ہے ہم احتجاج کر رہے ہیں، آج بھی ہم پرامن احتجاج کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پولیس نے دہشتگردی کی ہے، میں نے تمام ورکرز کو کال دے دی ہے، ہم ابھی تھوڑی دیر میں شارع فیصل پہنچے گے۔

pti leader

karachi

Bilal Ghaffar