Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے آئی جی پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا، ’حملہ آور ایک سے زائد تھے‘

سازش سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2022 04:54pm
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیتے ہوئے فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زائد ہے، سازش سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

pti leader

IG Punjab

Pakistan Tehreek-e-Insaf