Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعلانات ہوئے آسان! واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

'کمیونٹیز' کی بدولت گروپوں کو سنبھالنا آسان ہوگیا
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2022 12:15pm

واٹس ایپ نے ایک بڑا اور نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی بدولت واٹس ایپ گروپ چلانے والوں کے لیے اعلانات کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

واٹس ایپ پر زیادہ سرگرم رہنے والے لوگ اکثر اپنے پیغامات ایک سے زائد گروپوں میں بھیجنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں اور بیک وقت اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کے گروپوں کا حصہ ہیں۔ اور آپ کوئی اعلان کرنا چاہتے ہیں یا اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ کو تینوں گروپوں میں جا کر الگ الگ پیغام پوسٹ کرنا ہوگا۔

اسی طرح اگر آپ خاندان کے اندر مختلف گروپوں کا حصہ ہیں اور کوئی دعوت نامہ تمام گروپوں کو بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ کو الگ الگ گروپوں میں اسے پوسٹ کرنا ہوگا۔

لیکن اب واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے نام سے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ جس کے تحت آپ ایک نئی کمیونٹی بنا کر اس کے اندر مختلف گروپ شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کا ایک اعلان ان تمام گروپوں میں نشر ہو جائے گا جو اس کمیونٹی میں شامل ہیں۔

واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کا اعلان تین نومبر 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کیا ہے اور یہ فوری طور پر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ تاہم امید ہے کہ کچھ ہی دنوں میں آپ کی واٹس ایپ ایپلیکشن اپ ڈیٹ ہوگی اور یہ فیچر دستیاب ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کے بقول اس فیچر کا فائدہ یہ ہے کہ آپ بہت سے لوگوں سے ایک ساتھ مخاطب بھی ہوسکتے ہیں اور اپنے گروپ پرائیویٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔

WhatsApp