Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں شہری غیر محفوظ، جرائم کی شرح میں 10 فیصد اضافہ

کراچی میں رواں سال موبائل اورنقدی لوٹنے کی 23 ہزار 903 وارداتیں ہوئیں، رپورٹ
شائع 02 نومبر 2022 08:25pm
ڈکیتی مزاحمت پر 90 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فوٹو — فائل
ڈکیتی مزاحمت پر 90 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فوٹو — فائل

کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال جرائم کی شرح میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال موبائل اورنقدی لوٹنے کی 23 ہزار 903 وارداتیں جب کہ 2021 میں موبائل،کیش لوٹنے کی 20 ہزار 584 وارداتیں رونما ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے سال 2022 میں گاڑیاں چھیننے کے واقعا ت میں کمی دیکھی گئی، پچھلے برس شہر میں 193 گاڑیاں چھینی گئی تھیں اور اس سال 136 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کیا گیا۔

دوسری جانب رواں برس شہرِ قائد میں کار چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، سال 2022 میں1741 گاڑیاں چوری ہوئیں جب کہ گزشتہ سال کراچی میں 1536 گاڑیاں چوری ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر 90 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 2021 میں ڈکیتی مزاحمت پر 64 شہری قتل ہوئے تھے۔

karachi

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes