Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے سانحہ مری کا محفوظ فیصلہ سُنا دیا

سانحہ مری میں 22 افراد کی اپنی گاڑیوں میں ہی موت ہو گئی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل تھے۔
شائع 02 نومبر 2022 04:17pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کا محفوظ فیصلہ سُنا دیا، عدالت نے جاں بحق افراد کا معاوضہ بڑھانے اور غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سانحہ مری کا فیصلہ 24 سماعتوں کے بعد 7 مئی کو محفوظ کیا گیا تھا۔

سات اور آٹھ جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 22 افراد کی اپنی گاڑیوں میں ہی موت ہو گئی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل تھے۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا معاوضہ بڑھایا جائے۔

عدالت نے غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیوریج اور پانی، ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بہتر بنایا جائے۔

عدالت نے مری میں درختوں کی کٹائی پر پابندی لگا دی۔ ساتھ ہی ہوٹلوں اور رہائشی فلیٹس کو ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ معطل چند افسران کا سانحہ مری میں سے تعلق نہیں بنتا ان کو دوبارہ سُنا جائے۔

Murree Incident