Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اسپتال میں ملازمین اور تیمارداروں کے درمیان ہاتھا پائی

فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے
شائع 02 نومبر 2022 02:19pm
اسکرین گریب تصویر، نمائندہ آج نیوز
اسکرین گریب تصویر، نمائندہ آج نیوز

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی کے بائیکاٹ کے بعد سے مریض و تیماردار تنگ آگئے ہیں۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں ملازمین اور تیمارداروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جبکہ دربدرکی ٹھوکریں کھانے کے بعد بھی علاج نہ ملنے پر مریض پریشان آگئے۔

اسپتال ملازمین اور تیمارداروں کے درمیان ہاتھا پائی کی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔

اس کے علاوہ تیمارداروں نے مختلف شعبوں میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔

دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات جب تک پورے نہیں ہوتے احتجاج کریں گے جبکہ کشیدہ حالات پر انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی ہے۔

karachi

Sindh Health Department