Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے بعد پیش خدمت ہیں ’طارق جُگر‘

وائرل ویڈیوکے بعد سوشل میڈیا پرگُجربرادری کے جذبات زیربحث
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 11:50am

سُننے والوں کو چیئرمین پی ٹی آئی بلاول بھٹوزرداری کاجملہ، ”کانپیں ٹانگ رہی ہیں“ ضروریاد ہوگا جسے عمران خان اکثراپنی تقاریرمیں بھی استعمال کرتے ہیں مگراب خود خان صاحب نے بھی کچھ اسی قسم کا ٹوئسٹ دکھادیاہے۔

حقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز گوجرانوالہ میں مقامی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی زبان لڑکھڑاگئی اور انہوں نے گُجرکو ’جُگر‘ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو اسٹیج پرموجود شخص نام بتارہا ہے کہ ان ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ اس پر صدیق چوہدری ، رضوان اسلم بٹ اور طارق گُجرکاشکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے طارق گُجرکو ”طارق جُگر“بناڈالا۔

ٹنگ ٹوئسٹ کے بعد عمران خان سب کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرکرچل پڑے۔

ویڈیوشیئرکرنے والوں کی ٹویٹس پر دلچسپ تبصروں میں گجربرادری کے جذبات خاص طور سے زیربحث ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2022 میں بلاول بھٹو زرداریعوامی مارچ سے خطاب کے دوران ٹانگيں کانپ رہی ہيں کے بجائے ’کانپيں ٹانگ رہی ہيں‘ کہہ گئے تھے، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

اس سلپ آف ٹنگ پر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی خاصی تنقید کی تھی۔

imran khan

Bilawal Bhutto Zardari

kanpain tang rahi hain

Tariq Jugar