Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

مقتول فرقان اختر واٹر بورڈ میں سپر وائزر تھا
شائع 01 نومبر 2022 07:51pm

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول فرقان اختر واٹر بورڈ میں سُپر وائزر تھا۔

اس حوالے سے چیف ایکزیکٹو آفیسر (سی ای او) واٹر بورڈ نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

karachi

Manghopir