Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میوزیکل شو“ساؤنڈ اسپرٹ“ نے سماں باندھ دیا

پروگرام کا مقصد نئے آنے والے گلوکاروں کو مواقع فراہم کرنا ہے
شائع 01 نومبر 2022 12:16am

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام میوزک سے بھرپور تیسرے ساﺅنڈ اسپرٹ لائیو شو کا انعقاد کیا گیا۔

میوزیکل شو میں گلوکار احمد جہانزیب، احسن باری، اوج بینڈ، کشمیر بینڈ، ایکما دی بینڈ ، ماریہ اُنیرہ، نٹالیہ گل ، مصطفی بلوچ، آرٹس کونسل میوزک انسیمبل، قرطاس بینڈ اور جیمبروز نے شاندار پرفارمنس پیش کیں۔

اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد میوزک سے لطف اندوز ہوتی رہی جبکہ آخر میں حمزہ اکرم قوال کی پرفارمنس نے سماع باندھ دیا۔

پروگرام کا مقصد نئے آنے والے گلوکاروں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس میوزیکل پروگرام ساﺅنڈ اسپرٹ کے ٹکٹ سے حاصل ہونے والی تمام رقم آرٹس کونسل ویلفیئر فنڈ میں جمع کی جائے گی۔

Arts council