Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوئٹر کے نیلے نشان کیلئے ماہانہ فیس دینا پڑے گی

ایلون مسک نے کنٹرول سنبھالتے ہی بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری کرلی
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 03:07pm
تصویر: بزنس انسائیڈر
تصویر: بزنس انسائیڈر

دنیا کے امیر ترین شخص اور گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا مالک بنتے ہی اہم تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔

ٹوئٹرپرتصدیق شدہ اکاؤنٹس رکھنے کے خواہمشندوں کو اب ہرماہ 20 ڈالرزکی ادائیگی کرنا ہوگی۔

بین القوامی ذرائع کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹرعملے سے کہا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹس کی پیڈویریفکیشن ( رقم دیکر تصدیق )کے فیچرکی تیاری کا آغازکردیں ۔

ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹوئٹربلیو اوردیگرفیچرکے استعمال کیلئے پہلے مرحلے میں صارفین کو 5 ڈالرزکی ادائیگی کا پابند بنانا ہوگا جبکہ اس سے بڑی سبسکرپشن پربلیو ٹک دیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ بلیوٹک کے لیے صارفین سے 20 ڈالرزادائیگی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی، اس حوالے سے پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کو بھی 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا جس کے بعد سبسکرپشن نہ لینے پر انہیں بلیوٹک سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

ایلون مسک نے یہ پراجیکٹ مکمل کرنے والے عملے کو بھی نیا فیچرمتعارف کروانے کیلئے 7 نومبرتک کا وقت دیا ہے جس کے بعد ان کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹاسک پورا نہ ہونے پرانہیں نوکری سے نکال دیاجائے گا۔

اس سے قبل ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے والے ایلون مسک بھی کہہ چکے ہیں کہ اکاؤنٹس کی تصدیق کے عمل میں بہتری لائی جائے گی۔

ٹویٹر

Elon Musk

twitter account verification