Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایس ایچ او سمیت 2 افراد اغوا

رواں ماہ اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 11:37am
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز
ایس ایس پی ذبیر نذیر شیخ نے بھاری نفری درانی مہر تھانے کو روانی کردی، تصویر: نمائندہ آج نیوز
ایس ایس پی ذبیر نذیر شیخ نے بھاری نفری درانی مہر تھانے کو روانی کردی، تصویر: نمائندہ آج نیوز

کندھ کوٹ میں اغواء کا سلسلہ نہ رک سکا مسلح افراد نے ایس ایچ او کو ساتھی سمیت اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق دُرانی مہر تھانے کے ایس ایچ او ممتاز سومرو اور ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہوکرشادی تقریب پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے دودا پکٹ سے اغوا کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ دودا پکٹ سے مغوی ایس ایچ او کی موٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ ممتاز سومرو کو ساتھی سمیت اغوا کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ذبیر نذیر شیخ نے بھاری نفری درانی مہر تھانے کو روانی کردی جبکہ ایس ایس پی نے کہا کہ جلد ایس ایچ او بازیاب کرایا جائے گا۔

رواں ماہ اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے، اسی طرح آئے روز شہریوں کو اغوا کی وارداتوں میں اضافہ اور خود محافظ اغوا ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

Sindh Police

kidnap

Kandhkot