Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنگی ٹاون میں گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی

آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں
شائع 31 اکتوبر 2022 09:05am
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے11 میں قبہ مسجد کے قریب گھر کے اندر گیس لیکیج سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

حادثے میں تین بچے دو بچیاں اور مرد و خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کو ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پالیا لیکن آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن گلشن بہار تارا پیلس ہال کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فاروق ولد حیدر علی کے نام سے ہوئی جس کی عمر30 سال ہے۔

Sindh Police

Orangi Town

bomb blast