Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

دھول مٹی، گردوغبار نے کراچی کو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دھکیل دیا

گردوغبار کے باعث سانس کی بیماریاں، آنکھوں کا انفیکشن اورالرجی کے مریضوں میں ہوشرباء اضافہ
شائع 30 اکتوبر 2022 02:15pm
کراچی کے ایک علاقے میں کچرے میں ڈھیر لگے ہیں، تصویر پی پی آئی
کراچی کے ایک علاقے میں کچرے میں ڈھیر لگے ہیں، تصویر پی پی آئی

کراچی آلودہ ترین شہروں کی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہوگیا جس کے بعد فضا میں آلودگی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہے۔

فضائی آلودگی میں موجود کیمیائی گیسز، اور ذرات کا تعین کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہے گذشتہ دوماہ میں کراچی پانچ سے زائد مرتبہ ٹاپ 5 میں رہا ہے۔

 تصویر: پی پی آئی
تصویر: پی پی آئی

شہرقائد کی ٹوٹی سڑکیں گردپھیلانے کا سب سے بڑا سبب ہیں جبکہ اس گرد کے باعث دھول مٹی اور گردوغبار فضاء میں پھیل رہا ہے۔ گاڑیوں کا دھواں، ناقص آئل فضائی آلودگی کی آدھی وجہ ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے ماہر یاسر حسین نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا طرز زندگی اپنے شہر کو آلودہ کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

 تصویر: پی پی آئی
تصویر: پی پی آئی

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کا دھواں جو کہ فضائی آلودگی کی آدھی وجہ ہے اس پر اگر حکمت عملی اپنائی جائے اور الیکٹرک کار کا استعمال کیا جائے تو کافی حد تک صورتحال کو قابو کیا جاسکتا ہے۔

یاسرحسین نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنے سے ہم وباء سے بچ سکتے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق گردوغبار کے باعث سانس کی بیماریاں، پھیپڑوں، آنکھوں کا انفیکشن، دمہ اور الرجی کے مریضوں کی تعداد میں ہوشرباء اضافہ ہورہا ہے۔

 تصویر: پی پی آئی
تصویر: پی پی آئی

ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال، ہاتھوں اورچہرے کی صفائی اور باہر سے آنے کے بعد ہاتھ اور منہ باقاعدگی سے دھوئیں۔

ماہرین کے مطابق کراچی میں اگر سمندر نہ ہو، تو ائیرکوالٹی کی صورتحال لاہور سے بھی زیادہ خراب ہوسکتی ہے، عوام نہ صرف اپنے طور پر احتیاطی تدابیراختیار کریں بلکہ دیگر شہریوں کو بھی آگہی فراہم کریں۔

karachi

air quality index