Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھرکالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن، ایک ملزم گرفتار

آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی
شائع 30 اکتوبر 2022 09:24am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

مچھر کالونی میں جنگل سائیڈ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی کام کمپنی ملازمین کا قتل: مقتول انجینئرکے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج

ایس ایس پی فداحسین جانوری نے بتایا کہ آپریشن نجی کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرنے والے ملزمان کی تلاش میں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔ ہجوم کے ہاتھوں قتل ٹیلی کام انجینئیر کے والد کا مطالبہ

واضح رہے کہ کراچی میں مشتعل ہجوم نے ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو قتل کردیا تھا۔

Karachi Police

Karachi Crime

Machar Colony