سندھ کی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا امکان، آصف زرداری اور پیرپگارا میں ملاقات متوقع
سندھ کی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اور پیرپگارا میں تین دہائیوں بعد ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مشترکاء دوستوں نے پرانے دوستوں میں دوریاں ختم کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صبغت اللہ راشدی پیرپگارا پرانے دوست ہیں۔
ملاقات میں سندھ کی مستقبل کی سیاست کیلئے اہم فیصلے ہوسکتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات جلد کراچی میں ہوگی۔
گزشتہ رات بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرپگارا سے ملاقات کی تھی۔
دونوں رہنماؤں میں ڈیڑھ گھنٹے تک ون ٹو ون ملاقات ہوئی اور گورنر سندھ نے پیرپگارا کو اہم شخصیت کا پیغام پہنچایا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ میں آپ کا سیاسی اور روحانی کردار ہے اور اداروں سے ٹکراؤ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
پیرپگارا نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے مفاد سب سے زیادہ عزیز ہیں، سیاسی قوتوں سے شکایتیں ہوسکتی ہیں، ہم سب کو ساتھ لے کرچلتے ہیں۔
پیرپگارا نے گورنر کو یقین دہانی کرائی کہ میری جماعت آپ کے ساتھ ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں، سندھ میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرسے مل کرکام کروں گا۔
Comments are closed on this story.