’گھڑی چور آ رہا ہے‘، لانگ مارچ کے راستے پر ایک مختلف رائے
اگر جمہوریت کا مطلب اظہار رائے کی آزادی ہے تو اس کا ایک نمونہ ہفتہ کے روز پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوسرے روز دیکھنے میں آیا۔
لاہور میں شاہدرہ کے قریب مرکزی سڑک پر پی ٹی آئی کے حامی بھی موجود تھے اور بعض مخالفین بھی۔
جہاں ایک جانب پی ٹی آئی کے حامی ایک گاڑی میں پھولوں کی پتیاں لیے اپنے محبوب لیڈر عمران خان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے تھے وہیں ایک شخص نے سابق وزیراعظم کے خلاف اپنے جذبات بھی ظاہر کیے۔
”وہ گھڑی چور آ رہا ہے۔“ اس شخص نے کیمرے کو دیکھتے ہی کہا۔ قریب بیٹھا ایک اور شخص اس کی تائید میں ہاتھ ہلانے لگا۔ جب کہ ایک تیسرا شخص لاتعلق بیٹھ کر مسکراتا رہا۔
عمران خان کے خلاف احتجاج کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ موجودہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی سربراہ کا ساتھ دے رہی ہے تاکہ پچھلے تین برس میں ہونے والی چوری کو تحفظ دیا جا سکے۔
Comments are closed on this story.