Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن آئینی وقت پرہوں گے، مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، خواجہ آصف

عمران خان کو بھارتی میڈیا کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے
شائع 29 اکتوبر 2022 03:34pm

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ الیکشن اپنے آئینی وقت (اگست 2023 ) میں ہوں گے، جن مذاکرات کا پی ٹی آئی راگ الاپ رہی ہے، ان کا کوئی امکان نہیں۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں خواجہ آصف نے لانگ مارچ پر نکلنے والی پی ٹی آئی کے حوالےسے لکھا کہ،“ الیکشن ان شا اللہ آئینی وقت پر ہوں گے،سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پرمذاکرات اوراتفاق رائے جمہوری مزاج کا حصہ ہے“۔

خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سارے شوق پورے کرلیں،انہیں اس وقت بھارتی میڈیا کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے اور وہ انہیں نشربھی کررہا ہے، اس سے لطف اندوز ہوں۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج جنگ بیانیہ اورمیڈیا کے بل بوتے پہ لڑی جاتی ھے، عمران خان آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کرکے فوج کو تقاریر کا موضوع بنا کرایسا بیا نیہ بنا رہا ہے جو بھارت کا تو ہو سکتا ہے مگرکسی پاکستانی کا نہیں۔

اس سے قبل خواجہ آصف ٹویٹ میں یہ بھہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان اقتدارکی ہوس میں اس مقام پرپہنچ چکے ہیں جہاں وطن کی محبت،شہدا کے خون کا تقدس اور رشتوں کا احترام کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے اول آخر اس کی اپنی ذات ہے،اقتدار کی محرومی اسے وطن دشمنی پر لے آئی ہے۔

Khawaja Asif

PTI long march 2022