Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے خرم لغاری کا یوٹرن

سوشل میڈیا پر نئی ویڈیوزوائرل
شائع 29 اکتوبر 2022 01:11pm

گزشتہ روزلانگ مارچ سے عین قبل پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے کل ہی اپنا فیصلہ واپس لے لیا ۔

خرم لغاری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ساتھ پانچ چھ دیگرایم پی ایزبھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں،عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اورممکنہ طور پر ہم 3 سے 4 دن میں اسمبلی سے بھی مستعفی ہوسکتے ہیں۔

تاہم شام میں گاڑی چلاتے ہوئے نیا ویڈیو بیان جاری کرنے والے خرم لغاری نے کہا کہ میرا قافلہ عمران خان کے لانگ مارچ کیلئے رواں دواں ہے، ہم مونس الہیٰ کی قیادت میں شرکت کیلئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آئیں اورلانگ مارچ کا حصہ بنیں تا کہ ملک کو مزید دیوالیہ ہونے سے بچائیں اورملک و قوم کے خیرخواہ بنائیں۔

خرم لغاری نے پارٹی قیادت پراپنے بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئےنعرہ لگایا کہ ،“ پاکستان پی ٹی آئی ، چوہدری پرویزالہیٰ زندہ باد ، ہم چوہدری صاحبان اورعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے“۔

مزید پڑھیے:سردارخرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

دوسری جانب سوشل میڈیا پرایک اور ویڈیوبھی وائرل ہے جس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد خرم لغاری کو پرویز الٰہی کا ساتھ دینے پرآمادہ کیاجارہا ہے ۔

ویٖڈیو میں ساتھ بیٹھے شخص کے کہنے پر خرم لغاری عمران خان زندہ باد کہہ کر وکٹری کا نشان بھی بناتے ہیں۔

PTI long march 2022

Khurram Laghari