Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ، دو گھنٹے میں دو کلومیٹر کا سفر

اچھرہ پہنچنے میں مزید دو گھنٹے لگیں گے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 06:55pm

لاہور میں عمران خان کا لانگ مارچ لبرٹی چوک سے روانہ ہونے کے دو گھنٹے بعد کلمہ چوک پر پہنچا ہے جو لبرٹی چوک سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

عمران خان کا کینٹیر شام پونے سات بجے تک بھی کلمہ چوک بھی نہیں پہنچا۔

آج نیوز کے سلیم شیخ نے بتایا کہ جس رفتار سے مارچ کے شرکا چل رہے ہیں کو اچھرہ تک پہنچنے میں مزید دوگھنٹے لگیں گے اور یہ صرف پانچ کلومیٹر کا سفر ہے۔

اچھرہ پر مارچ کا استقبال کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

سلیم شیخ کے مطابق عمران خان کے کارکنوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

PTI long march 2022