Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر آڈیو انکوائری، شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا تھا
شائع 28 اکتوبر 2022 05:38pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

سائفر آڈیو انکوائری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا تھا، جہاں ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

Shah Mehmood Qureshi

FIA

Cypher