Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی کی لانگ مارچ کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

سیکیورٹی پلان پر من وعن عمل درآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 09:25pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں لانگ مارچ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور سیکیورٹی پلان پر من وعن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ مارچ کے پیش نظر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کئے جائیں۔

security

Chaudhry Pervaiz Elahi

PTI long march 2022