Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

احمد جواد کااستعفیٰ: فواد چوہدری کا دوسروں کو گریبان میں جھانکنے کا مشورہ

'ن لیگ اور پی پی والے سوچیں انہیں کیا فائدہ ہوا؟'
شائع 28 اکتوبر 2022 12:42pm
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی سے ن لیگ میں جانے والے وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن احمدجواد کے مستعفی ہونے پردوسروں کو بھی گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں رواں سال کے شروع میں پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ ،”سیاست میں کمائی کرنے نہیں آیا تھا ، ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے پہلے اپنے ضمیرکی آواز پر استعفیٰ دے رہا ہوں“۔

فواد چوہدری نے ردعمل میں ن لیگ اور پی پی کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حامیوں کو پیغام دیا ہے کہ سوچیں انہیں کیا فائدہ ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ گہرا سانس لیں اورسوچیں شریف فیملی اور زرداری فیملی نے اپنے لیے این آر او ٹو کے ذریعے 1100 ارب روپے کا فائدہ لیا، دونوں جماعتوں کے ممبران اسمبلی اور ورکرز کو کیا فائدہ ہوا؟۔

فوادچوہدری نے ٹویٹ میں مخالف جماعت کے دیگرارکان کو بھی احمد جواد کی ٹویٹ اور مستعفی ہونے کی وجہ کی بنیاد پر مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنے گریبان میں جھانکیں۔

تاہم صارفین نے اس ٹویٹ پر تبصروں میں تنقید کرتے ہوئے خود فواد چوہدری کے سامنے ہی سوالات رکھ دیے۔

ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لانگ مارچ کیلئے ‏گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ،”عمران خان کے ساتھ پاکستان کا نظام بدلنےکیلئے نکلو، اگر آج آپ آزادی مارچ کا حصہ نہیں بنتے تو آپ کو اس نظام سے گلہ نہیں ہوناچاہیے“۔

یاد رہے کہ احمد جواد نے فروری میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل شہباز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے:وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا

پارٹی چھوڑنے سے پہلےالیسیوں کے خلاف آوازاٹھانے والے احمد جواد نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔

pti leader

Fawad Chaudhary