Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے نجی کمپنی کے دو ملازمین گرفتار

ملازمین نے کلفٹن میں واقع بینک سے رقم نکلوائی تھی
شائع 28 اکتوبر 2022 09:56am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بوٹ بیسن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر رقم ہڑپنے والے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی کمپنی کے 2 ملازمین نے کلفٹن کے علاقے بلاک 7 میں واقع بینک سے 6 لاکھ روپے نکلوائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملازمین جب کمپنی واپس پہنچے، تو کمپنی کے مالک کو کیش چھینے جانے کا جھوٹا قصہ سنا دیا، کمپنی کے مالک کی جانب سے مذکورہ واقعے کی اطلاع تھانہ بوٹ بیسن کو ملی تو پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ايس پی کلفٹن احمد چودھری کی زير نگرانی پولیس کی جانب سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملازمین کا کال ریکارڈ حاصل کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔

ایس ایس پی ساوتھ نے کہا کہ پولیس حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں واقعے کے حقائق تک پہنچ گئی۔

حقائق کے مطابق جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے دونوں ملازمین ہی رقم ہڑپنے میں ملوث پائے گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتارملزمان کے قبضے سے چھینی ہوئی رقم برآمد جبکہ ملزمان کی شناخت گاتشے ولد رامشے اور محبوب ولد فراش کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساوتھ نے بتایا کہ ملزمان کے مطابق انہوں نے بینک سے رقم نکلوانے کے بعد قریب ہی واقع ایک بنگلے میں اپنے دوست کے پاس رقم رکھوائی اور واپس کمپنی پہنچ کر جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

robbers

Sindh Police

Karachi Crime