Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل قریشی نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے اُمیدیں باندھ لیں

فلم کا مقصد صرف گانا بجانا نہیں بلکہ فلم کے زریعے ہم لوگوں کی تربیت کرتے ہیں، اداکار
شائع 27 اکتوبر 2022 11:23pm

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے اُمیدیں باندھ لیں۔

اداکار فیصل قریشی کا آج ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فلم کا مقصد صرف گانا بجانا نہیں بلکہ فلم کے زریعے ہم لوگوں کی تربیت کرتے ہیں اس لیے عام لوگوں کی پہنچ میں ہونا چاہیئے اور خاص کر پنجابی فلم کی مارکیٹ بہت بڑی ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ فلم مولا جٹ ہمارے سینما کو ایک سپورٹ فراہم کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سینماکے ٹکٹس کی قیمت ہونی چاہیئے لیکن مالکان کہتے ہیں کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے حکومت کو چاہیئے کہ سینما کے ٹکٹس کے حوالے سے اقدام کرے کیونکہ حیدرآباد کے بعد سے ملتان تک کوئی سینما ہی نہیں ہے اتنے بڑے بڑے شہر آتے ہیں یا ملک کے بڑے شہروں میں جتنے سینما ہیں ان میں بھی اضافہ ہونا چاہیئے ۔

ان کی فلم ’سوری‘ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کی مداخلت کے باعث فلم بند کرنا پڑی جبکہ فلم تقریباً 40 فیصد بن چکی تھی ۔

فلم بند ہونے سے میرا 4 سے 5 کروڑ کا نقصان ہوا

انہوں نے کہا کہ ہمارے فلم کی رائٹر اسما نبیل اب اس دنیا میں نہیں لیکن جب میں اس دنیا سے جا کر ان سے ملوں گا تو وہ مجھے سے پوچھیں گی اور میرے پاس جوب نہیں ہوگا۔

فیصل قریشی آئندہ دنوں ایکسپریس انٹرٹینمٹ کے ڈرامے “ایک تھی لیلا ’ میں اقرا عزیز کے ساتھ نظر آئینگے اس ڈرامے کو یاسر حسین نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔

یاسر حسین کے ساتھ کام کرنے تجربہ بتاتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ یاسر حسین سے دوستی اپنی جگہ لیکن کام کے وقت سیٹ پر وہ بہت سخت ہوتے ہیں ۔

Faysal Qureshi