Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

غیر رجسٹرڈ اسکولوں کے امتحانات میٹرک و انٹر بورڈ میں دلوانے کا انکشاف

رجسٹرڈ اسکولوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیے گئے۔
شائع 27 اکتوبر 2022 09:09pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی جانب سے رجسٹرڈ اسکولوں سے سازباز کرکے اپنے طلبہ و طالبات کے امتحانات میٹرک اور انٹر بورڈ میں دلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے تمام رجسٹرڈ اسکولوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے فارم جمع کرتے وقت تمام اسکولوں کی انسپیکشن کی جائیگی، کوئی بھی رجسٹرڈ اسکول کے ملوث ہونے پر رجسٹریشن ختم کردی جائیگی۔

یاد رہے کہ ان اسکولوں میں نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کے طالب علم کے امتحانات دلوائیں جاتے ہیں۔

karachi

Registered Schools

inter board

matric board