Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چمن میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ

پولیو ورکرز پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے
شائع 27 اکتوبر 2022 01:29pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

چمن میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار حبیب الرحمان جاں بحق ہوگیا۔

چمن میں سرکی تلری میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشین میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

اس قبل پشین میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ہوا، جس کے باعث فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل محمد ہاشم جاں بحق ہوا تھا۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے ضلع پشین میں کلی تراٹہ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا

واضح رہے کہ پولیو ورکرز پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ ملک گیرانسداد پولیو مہم 24 اکتوبر سے جاری ہے۔

Anti Polio Campaign

Chamman