Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

عمران خان نے ارشد شریف کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کردی

عمران خان آج شام 6 بجے لبرٹی چوک کا دورہ کریں گے
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2022 04:08pm
اسکرین گریب، پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر
اسکرین گریب، پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہورمیں ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی ہے۔

نمازجنازہ میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر شریک تھے اس کے ساتھ ہی شہبازگل،اعجازچوہدری اورفواد چوہدری بھی غائبانہ نمازجنازہ میں موجود تھے جبکہ عمر سرفراز چیمہ، فرخ حبیب اور دیگر کارکن بھی شریک تھے۔

دوسری جانب ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آرپریس کانفرنس کےبعد کی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی گئی جبکہ لانگ مارچ کوپرامن بنانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرکزی رہنما 5 بجے کے بعد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں عمران خان آج شام 6 بجے لبرٹی چوک کا دورہ کریں گے جہاں وہ لانگ مارچ کے لئے کارکنوں کو متحرک کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی 90 شاہراہ قائداعظم میں بھی اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

imran khan

arshad sharif

PTI long march 2022