Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہارون الرشید نے مارچ میں عمران کو دھوکہ ملنے کا خدشہ ظاہر کردیا

عمران خان کے حامی تجزیہ نگار فکر مند
شائع 26 اکتوبر 2022 04:09pm

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حامی تجزیہ نگار ہارون الرشید نے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دھوکہ دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق بعض پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ میں حصہ لینے کے بجائے گرفتاری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ کئی دیگر ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں کر رہے۔

ہارون الرشید نے بدھ کو اپنے خدشات کا اظہار ایک ٹوئیٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خاں جانتے ہیں یا نہیں کہ ہر کہیں لانگ مارچ کی تیاری ویسی نہیں ’جیسی وہ چاہتے ہیں۔ ایسے لیڈر بھی ہیں جو گرفتاری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بعض ٹرانسپورٹ کا بندوبست نہیں کر رہے۔ بعض خود آگے بڑھ کے رابطے نہیں کر رہے ۔ بعض شہروں میں کارکن شکوہ سنج ہیں۔۔

PTI long march 2022

Haroon Rasheed