Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سوئمنگ پول میں نہانا نوجوان کیلئے موت کا باعث بن گیا

نوجوان کو شدید بخاراور نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 11:03am
تصویر: تصویر انٹرنیٹ
تصویر: تصویر انٹرنیٹ

دماغ خور جرثومے نے کراچی کے ایک نوجوان کی جان نگل لی ہے۔

ڈیفنس کے رہائشی 28 سالہ نوجوان نیگلیریا کے باعث جان کی بازی ہار گیا جبکہ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نیگلیریا سے رواں برس کراچی میں ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا کا جرثومہ پانی کے استعمال کے دوران ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچتا اور دماغ کو چاٹ جاتا ہے، جس کے باعث انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

 وئیرڈ ڈاٹ کام
وئیرڈ ڈاٹ کام

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مزمل علی کو شدید بخار اور نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے نیگلیریا امیبا کی تصدیق کی تھی جبکہ نوجوان چند روز قبل سوئمنگ پول میں نہایا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق پانی میں مناسب مقدارمیں کلورین کا شامل ہونا ضروری ہے جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت متعلقہ ادارے اس پرعملدرآمد یقینی بنائیں، تو نیگلیریا جرثومے سے بچا جاسکتا ہے۔

Naegleria Virus

Swimming Pool

Karachi Water and Sewerage Board