پنجاب حکومت کا 98 کروڑ سے زائد رقم کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
ضلع کوٹ ادو کیلئے 39 کروڑ 72 لاکھ مالیت کی گاڑیاں خریدیں جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے 98 کروڑ سے زائد کی رقم کی 93 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے ںوٹی فکیشن کے مطابق بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران کیلئے 93 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کیلئے 1 کروڑ 30 لاکھ مالیت کی 40 گاڑیاں، بورڈ آف ریونیو کیلئے 5 کروڑ 83 لاکھ مالیت کی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع کوٹ ادو کیلئے 39 کروڑ 72 لاکھ مالیت کی گاڑیاں خریدیں جائیں گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ (ستمبر) میں وزیراعلیٰ آفس کیلئے 30 کروڑ 50 لاکھ کی 40 گاڑیاں خریدی گئیں۔
Notification
Punjab Govt
Board of Revenue
مقبول ترین
Comments are closed on this story.